turky-urdu-logo

ترکیہ نے اپنا پہلا کوانٹم کمپیوٹر تیار کر لیا

ترکیہ نے اپنا پہلا کوانٹم کمپیوٹر تیار کر لیا ہے جو کوانٹم ٹیکنالوجی میں ترکیہ کی خود مختاری سے متعلق ایک اہم پیش رفت ہے۔

ترکیہ کی دفاعی کمپنی اسلیسان اور ٹوب یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی (ای ٹی یو) کے اشتراک سے تیار کر دہ یہ کمپیوٹر روایتی کمپیوٹرز کی نسبت کئی گنا زیادہ تیز ہے۔

اِس کمپیوٹر کی تیاری کے لیے اسلیسان اور ای ٹی یو نے 2022 میں ایک لیبارٹری قائم کی تھی، جو کوانٹم ٹیکنالوجیز پر تحقیقات کرتی ہے۔

اسیلسان کے ریڈار پروگرامز کے ڈائریکٹر یوسف بورا کرتال نے بتایا کہ اس منصوبے میں استعمال ہونے والے پہلے چِپ بیرونِ ملک تیار کیے گئے تھے، جبکہ لیبارٹری میں 5-کیوبٹ کوانٹم کمپیوٹر کی تیاری ایک اہم سنگ میل ہے۔

کرتال کے مطابق ” دنیا میں صرف چند ممالک، جیسے جرمنی، امریکہ، اور چین، کوانٹم چِپ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسیلسان اور ای ٹی یو کا اپنی لیبارٹری میں کوانٹم ٹیکنالوجی پر کام اس تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Read Previous

پاک بحریہ وار کالج لاہور میں "بحیرہ ہند میں اسٹریٹجک تبدیلیوں” پر کانفرنس

Read Next

امریکی وفد کی شام میں نئی انتظامیہ سے رابطہ انتہائی اہم ہے: وزیرِ خارجہ حاقان فیدان

Leave a Reply