turky-urdu-logo

ترکی اور یوکرین کی دفاعی کمپنیوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کا معاہدہ

ترکی کی انرجی کمپنی لودوس پروپلشن نے یوکرین کی گیس ٹربائن بنانے والی سرکاری کمپنی زوریا مش پریک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

یوکرین کے دارالحکومت کائیو میں دونوں کمپنیوں نے مشترکہ سرمایہ کاری کے ذریعے دفاعی، توانائی اور انفرا اسٹرکچر کے آلات اور مشینری تیار کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

یوکرین کی کمپنی زوریا مش پریک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دینس گوردینکو نے کہا ہے کہ دونوں کمپنیوں کے معاہدے کے بعد اب ان کی کمپنی ترکی کی مارکیٹ میں داخل ہو جائے گی۔

یوکرین اور ترکی کے درمیان فوجی تعاون کے حالیہ معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کی سرکاری اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے لئے مشترکہ سرمایہ کاری کے نئے راستے کھل گئے ہیں۔ یوکرین کے صدر وولود میر زیلنسکی نے گذشتہ ہفتے ترکی کا دورہ کیا۔ صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کئی دیگر معاہدے بھی طے پائے۔

Read Previous

ترکی دنیا کی بڑی صنعتوں کو اہم پُرزے فراہم کرنے کی اہلیت رکھتا ہے، ترک وزیر تجارت

Read Next

چیمپینز لیگ میں باساکشیر کو 0-2 سے شکست کا سامنا

Leave a Reply