turky-urdu-logo

ترکش ٹاون میں مارس کالونی کھولنے کا کا م مکمل

ترکی  میں ایک قصبہ،  ایک سیاحتی مارس کالونی قائم کرنے کی تیاری کر رہا ہے جوسیاحوں کے لیے مریخ کی سطح  کو زمین پر لے آئے گا۔

ترکی کے ایجین صوبے آئین کے ضلع قصداسی کے مئیر عمر گنیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ترکی کی سیاحت  کی صنعت میں رحجانات بدل گئے ہیں۔ اب لوگ نئی اور منفرد جگہ دیکھنا چایتے ہیں اسی لیے مارس کالونی کے نام سے ایک نئی سیر و تفریح کی جگہ  کھولی جا رہی ہے۔

گونیل نے کہا کہ ان تبدیلیوں سے – خاص طور پر کوویڈ 19 وبا کے بعد – تجربہ اور دریافتوں پر مبنی سیاحتی مقامات نوجوان نسل کو اور زیادہ سیکھنے کے مواقع فراہم کریں گے جو انہیں  سمندر یا ریت میں سیر کرنے سے نہیں مل سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ کی زمین کو مارس کالونی کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

میئر نے کہا کہ اس منصوبے میں آئین میٹروپولیٹن بلدیہ نے بھی تعاون کیا ہے اور اس میں سائنسی تھیم پارک کے علاوہ 30 بوتک ہوٹل بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میونسپلٹی اس وقت ٹینڈر کے عمل پر کام کر رہی ہے۔

گنیل نے کہا کہ ان منصوبوں میں کاشتکاری اور ریڈ سیارے پر سطحی تحقیقی کام کے علاوہ ایک خلاباز تربیتی اسکول اور سمیلیٹر شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلابازوں کے لیے فوڈ مینو سے گیسٹرومیومی سیاحت میں ایک نئی سانس لانے کی توقع کی جارہی  ہے۔

Read Previous

رواں ہفتے تھیٹر میں چار فلمیں دکھائی جائیں گی

Read Next

ترکش باسکٹ بال لیجینڈ یلسن 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Leave a Reply