
صدر ایردوان 17 سے 20 جولائی کے درمیان سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص (TRNC) کا دورہ کریں گے۔
ترک کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ایک بیان کے مطابق سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی مسائل اور بالخصوص معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے ممکنہ شعبوں پر بات ہوگی۔
20 جولائی کو، صدر ایردوان TRNC میں یومِ امن اور آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
وہ TRNC کے صدر ایرسن تاتار کے ساتھ قبرص کے مسئلے میں تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے اور ایرکن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نئی ٹرمینل عمارت اور رن وے کا افتتاح کریں گے۔