turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی ایران کے عبوری صدر سے گفتگو، ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

صدر ایردوان نے  ایران کے عبوری صدر محمد مخبر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ٹیلی فون کے دوران صدر ایردوان  نے ایک المناک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ہونے والے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور تعزیت اور صبر کی تمناؤں کا اظہار  بھی کیا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ترکیہ ان تلخ دنوں میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور ایرانی عوام کے دکھ میں شریک ہے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ آنے والے دور میں ایران کے ساتھ ہمسائیگی اور بھائی چارے کا فرض ادا کرتا رہے گا۔

ترک صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں رئیسی اور امیر عبداللہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

خراب موسم کی وجہ سے رات بھر جاری سرچ آپریشن کے بعد رئیسی، امیر عبداللہ اور دیگر اعلیٰ حکام کو شہید قرار دے دیا گیا ہے۔

درجنوں ہنگامی امدادی ٹیمیں شمال مغربی ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے کے پہاڑی علاقے میں روانہ کی گئی ہیں، جہاں یہ واقعہ اتوار کی سہ پہر پیش آیا۔

ایرانی آئین کے مطابق پہلے نائب صدر محمد مخبر صدارت کے اختیارات سنبھالیں گے اور 50 دن کے اندر انتخابات کرائے جائیں گے۔

Read Previous

صدر ایردوان کا اپنے آذربائیجانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Read Next

ترکیہ کے نائب صدر اور وزیر خارجہ، ایرانی صدر کے جنازے میں شرکت کریں گے

Leave a Reply