turky-urdu-logo

صدر ایردوان اور قطری امیر کا غزہ میں انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر ایردوان  اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے پیر کو دو طرفہ تعلقات اور غزہ کی انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ایک بیان کے مطابق، ایک فون کال میں، رہنماؤں نے ترکیہ-قطر تعلقات، عالمی اور علاقائی مسائل، غزہ پر اسرائیل کی جاری جارحیت اور فلسطینی علاقے میں انسانی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ایردوان نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں کو روکنے اور انسانیت کے خلاف جرائم کی سزا دینے کے لیے اسلامی دنیا میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں  نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ہمارے فلسطینی بھائیوں پر جاری مظالم کو جلد از جلد روکنا بہت ضروری ہے۔

دونوں نے ایک دوسرے کو گزشتہ ہفتے عید الفطر کے موقع پر مبارکباد بھی دی۔

اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر کو حماس کی قیادت میں سرحد پار سے ہونے والے حملے کے بعد سے ایک مہلک فوجی حملہ کیا ہے جس میں تقریباً 1,200 اسرائیلی مارے گئے تھے۔

غزہ میں اب تک تقریباً 33,800 فلسطینی، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، مارے جا چکے ہیں، اور تقریباً 76،500 افراد بڑے پیمانے پر تباہی اور ضروریات کی قلت کے باعث زخمی ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق، اسرائیلی جنگ نے غزہ کی 85 فیصد آبادی کو اندرونی نقل مکانی کی طرف دھکیل دیا ہے جس میں زیادہ تر خوراک، صاف پانی اور ادویات کی شدید ناکہ بندی ہے، جب کہ 60 فیصد انکلیو کا بنیادی ڈھانچہ  تباہ ہو چکا ہے۔

 

Read Previous

ترکیہ میں عید

Read Next

سعودی عرب کی جانب سے ایران کے خلاف اسرائیل کی مدد کا انکشاف

Leave a Reply