TurkiyaLogo-159

ترک خاتون اول کی نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ہم منصبوں سے ملاقات

ترک خاتون اول امینہ ایردوان نےولنیئس میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے رہنماوں کی زوجہ سے ملاقات کے لیے سرکاری پروگرام کے حصے کے طور پر لتھوانیائی نیشنل میوزیم آف آرٹ کا دورہ کیا۔

لیتھوانیا کی خاتون اول ڈیانا نوزیڈین اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کی شریک حیات انگرڈ شولرڈ نے بھی شرکت کی۔

اس دورے میں لتھوانیائی جدید رقص، فن تعمیر، اور ویڈیو آرٹ کے درمیان ہم آہنگی کو اجاگر کرنے والی مختصر ویڈیو پریزنٹیشنز شامل تھیں، جسے میوزیم کے ڈائریکٹر جنرل اروناس گیلوناس نے پیش کیا تھا۔

فوجی اتحاد کے 31 رہنما یوکرین کی جنگ، سویڈن کی نیٹو کی رکنیت اور گروپ کے دفاع  کو مضبوط کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کے لیے ملاقات کر رہے ہیں۔

Alkhidmat

Read Previous

صدر ایردوان کی نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت

Read Next

صدر ایردوان کی ولنیئس میں کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو سے ملاقات

Leave a Reply