turky-urdu-logo

ترکی: اکتوبر میں برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ترکی کا برآمدی شعبہ تیزی سے بحال ہو رہا ہے۔ اکتوبر میں برآمدی حجم 17.3 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ اسی ماہ امپورٹس بھی 8.5 فیصد اضافے کے بعد 19.73 ارب ڈالر ہو گئیں۔

اس طرح اکتوبر میں ترکی کو بیرونی تجارت میں ڈھائی ارب ڈالر کا خسارہ ہوا۔

ترک وزیر تجارت روحسار پیکجن نے بتایا کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں ایکسپورٹس 5.6 فیصد بڑھی ہیں۔ امپورٹس میں 88 فیصد شیئر مختلف صنعتوں میں استعمال ہونے والے خام مال اور مشینری کا ہے۔

ترک وزیر تجارت کے مطابق ایکسپورٹس میں اضافے سے واضح ہوتا ہے کہ ترک معیشت مختلف ممالک کے مقابلے میں تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث برآمدی شعبے اور معیشت کو پہنچنے والے نقصانات بتدریج کم ہو رہے ہیں۔

ستمبر میں ترکی نے 16 ارب ڈالر کا زرمبادلہ برآمدات سے حاصل کیا تھا۔ اکتوبر میں ترکی کی بیرونی تجارت کا حجم 37 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

Read Previous

فینز باحس نے اسرائیل کے مکابی پلیٹیکا کو 75-76 سے ہرا دیا

Read Next

4 ترکش فٹ بال ریفری کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

Leave a Reply