turky-urdu-logo

ترکیہ-آذربائیجان مشترکہ فوجی مشکوں کا آغاز

آذربائیجان کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ فوجی تعاون کے معاہدے کے تحت ترکیہ اور آذربائیجان کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔

مشقوں میں مختلف جنگی اور خصوصی انجینیئرڈ سازوسامان کے ساتھ ساتھ آذربائیجان اور ترک مسلح افواج کے ہواباز اور آرٹلری باکو شہر کے ساتھ ساتھ آستارا کے علاقوں میں مشترکہ مشقیں کر رہی ہیں۔

دونوں افواج جدید جنگی حربوں کا استعمال کرتے ہوئے مختلف مشقیں انجام دے رہی ہیں، مثلاً "فوجی کارروائیوں میں توپوں کا استعمال ، ہوا بازی اور دیگر اقسام کے دستوں کا استعمال، ان کی سرگرمیوں کو باہمی تعاون میں منظم کرنا، دریاؤں پر گزرگاہوں کو کھولنے کے لیے پونٹون پل بنانا، چھاتہ برداروں کو گہرائی میں اتارنا وغیرہ شامل ہیں۔

مشترکہ مشق میں، بنیادی توجہ فوجیوں کے باہمی تعامل کے دوران جنگی رابطہ کاری کو یقینی بنانے، انتظام کو بہتر بنانے، تجربے کے تبادلے اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانے پر کی جارہی ہے۔

Read Previous

استنبول میں دو سال بعد کتب میلے کا آغاز

Read Next

عالمی اسٹریٹجک رابطہ اجلاس ” اسٹارٹ کام” اختتام پذیر ہو گیا

Leave a Reply