
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک بری افواج کے کمانڈر سلجوق بیرکتار اوغلو نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہدا کی یادگار پر حاضری دی جبکہ پاک افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ترک کمانڈر سلجوق بیرکتار اوغلو نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔
ترک کمانڈر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے پر پاک افواج کے کردار کو سراہا۔