turky-urdu-logo

ترکی: مقامی طور پر تیار کردہ بنا پائلٹ چلنے والا جنگی بحری جہاز میزائل تجربے کے تیار

ترک دفاعی کمپنی میٹیکسان کے تعاون سے اریس بحری بیڑے نے بنا پائلٹ چلنے ولا جنگی بحری جہا ز تیار کرلیا ۔
بحری جہاز کی تیاری کا کام تین سال قبل ترکی کے شہر انطالیہ میں شروع کیا گیا تھاجو اب مکمل ہو چکا ہے۔ سیڈا نامی بحری جہاز 65 کلو میٹر فی گھنٹہ کی گرفتار سے 400 کلو میٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ جہاز میں مقامی طور پر تیار کردہ خفیہ مواصلاتی نظام بھی نصب کیا گیا ہے اس کے علاوہ یہ جہاز رات کے اندھیرے میں بھی دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی کر سکتا ہے۔
سیڈا کو خاص طور انٹیلی جنس مشنز کے لیے تیار کیا گیا ہے تاہم اس میں کمانڈ اور کنٹرول سسٹم بھی موجود ہے جس سے جہاز کی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
بحری جہاز لانگ رینج اینٹی ٹینک میزائل کا حامل ہے جو کہ ترک دفاعی کمپنی راکٹسان کا تیار کردہ ہے ۔
اریس بحری بیڑے کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیڈا کا تجرباتی ماڈل مکمل طور پر تیار ہے جلد اس کی آزمائشی ٹرائل شروع کیے جائیں گے ۔

Read Previous

دہشتگرد ریاست اسرائیل بے گناہ مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ؛ایردوان

Read Next

سعودی حکومت نے ایس او پیز کے ساتھ حج کی اجازت دے دی؟

Leave a Reply