turky-urdu-logo

بنگلہ دیش کی فوج کے لیے ترکی کا نیاراکٹ لانچ سسٹم

بنگلہ دیش کی جانب سے ساٹھ ملین ڈالر کی لاگت سے ترکی سے خریدے گئے ٹی آر جی 300 ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم کو فوج میں باقاعدہ شامل کردیا گیا ہے۔ ترک کمپنی راکٹسان کے تیا ر کردہ اس ایم ایل آر ایس کو ایک تقریب کے دوران بنگلہ دیش کی آرمی کے حوالے کیا گیا، اس تقریب میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ بنگلہ دیش کی فوج کو اس سسٹم کی ٹوٹل تین بیٹریز یعنی 18 لانچ وہیکلز فراہم کی جائیں گی۔ تین سو ملی میٹر راکٹ کے ساتھ اس سسٹم کی زیادہ سے زیادہ رینج 120 کلومیٹر ہے۔

Read Previous

پاک فضائیہ کے تین ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی

Read Next

طالبان نے افغانستان کی تاجکستان کے ساتھ مرکزی سرحدی گزرگاہ پر قبضہ کرلیا

Leave a Reply