turky-urdu-logo

جولائی میں ترکی کی برآمدات اور درآمدات میں کمی

اس سال جولائی میں ترکی کی ایکسپورٹس 5.8 فیصد کم ہو گئیں۔ ترک محکمہ شماریات کے مطابق جولائی میں ترکی کی برآمدات 15 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئیں۔
دوسری طرف ترکی کی امپورٹس میں بھی 8 فیصد کمی آئی جس کے بعد درآمدی حجم 17.7 ارب ڈالر ہو گیا
اس طرح ترکی کو جولائی میں 2.7 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا ہے۔
رواں سال 2020 کے پہلے سات ماہ یعنی جنوری سے جولائی تک ترکی نے 90 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد کیں جبکہ اس مدت میں درآمدی حجم 116.6 ارب ڈالر رہا۔
ترک وزارت تجارت کے مطابق جنوری سے جولائی تک ترکی کو عالمی تجارت میں 26.6 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا۔

Read Previous

ترکی میں گاڑیوں کی امپورٹ ڈیوٹی میں غیر معمولی اضافہ

Read Next

ایکوارڈ کے فارورڈ اینر ویلینسیا ترکی فٹ بال کلب فینر بحس میں شامل

Leave a Reply