آذربائیجان کے فوجی کے قتل پر ترکی کی آرمینیا کو وارننگ، آگ سے نہ کھیلنے کا مشورہ

ترکی نے آرمینیا کو خبردار کیا ہے کہ وہ آگ سے نہ کھیلے۔ واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحدی لڑائی میں آذربائیجان کا ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔ فوجی اہلکار کے مارے جانے پر ترکی نے آرمینیا کو وارننگ دی ہے کہ وہ آگ سے کھیلنا بند کر دے۔

ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار نے آرمینیا نے غیر قانونی طور پر آذربائیجان کے نیگورنو کارا باخ علاقے پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اب وہ تووز علاقے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ترک وزیر دفاع نے شہید ہونے والے فوجی اہلکار کی اپنے آذربائیجان کے ہم منصب سے تعزیت بھی کی۔

ترک وزارت خارجہ نے بھی ایک ٹوئٹ کے ذریعے فوجی اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آرمینیا نے 1991 سے آذربائیجان کے نیگورو کارا باخ علاقے پر غیر قانونی قبضہ کیا تھا جو بین الاقوامی قوانین کے مطابق آذربائیجان کا حصہ ہے۔

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی چار اور جنرل اسمبلی نے دو بار قرار دادیں منظور کی ہیں جبکہ کئی بین الاقوامی اداروں نے آرمینیا پر زور دیا ہے کہ وہ آذربائیجان کو اس کا علاقہ واپس کرے۔

آرگنائزیشن فار سیکیورٹی کوآپریشن یورپ کے منسک گروپ نے دونوں ملکوں کے درمیان جاری تنازعات کو دور کرنے کے لئے ایک ورکنگ گروپ بھی بنایا ہوا ہے۔ فرانس، روس اور امریکہ بھی اس گروپ میں شامل ہیں۔

Read Previous

وائٹ ڈراف کے گرد مشتری سیارے جتنا سیارہ دریافت

Read Next

برطانیہ کے ایلف ایونز ریلی ترکی کے چیمپین بن گئے

Leave a Reply