صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث بڑھتے ہوئے کیسیز کے پیش نظر ترکی وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے جزوی پابندیاں عائد کرتا رہے گا۔
صدر رجب طیب ایردوان نے صدرارتی احاطے میں تین گھنٹے سے طویل چلنے والے کابینہ اجلاس کے بعد اپنے بیان میں بتایا کہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ملک بھر میں کرفیو جاری رہے گا۔
صدر ایردوان کا مزید کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے صرف 50 فیصد ریسٹورانٹ کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے شہروں میں ہفتہ اتوار مکمل لاک ڈاون لگے گا۔
صدر ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی کے 81 صوبوں میں سے 58 فیصد آبادی کورونا وائرس کے خطرے سے دو چار ہے۔
ملک میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کی ویکسینیشن کے بعد بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات میں کمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ویکسین نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔
8.5 ملین سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے جبکہ 6.6 ملین افراد کا ویکسین کورس مکمل ہو چکا ہے۔
صدر ایردوان کا مزید کہنا تھا کہ 14 جنوری سے شروع ہونے والی ویکسین مہم میں جن جن علاقوں میں ویکسین لگی ہے وہاں کورونا وائرس کا پھیلاو کم دیکھا گیا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہر ہفتے پورے ملک کے حالات کا باقائدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔
