turky-urdu-logo

ترکی میں علاج کے بعد لبنانی شہری 9 سال بعد چلنے کے قابل ہو گیا

ترکی میں علاج کے بعد لبنان کا ایک شہری نو سال بعد چلنے پھرنے کے قابل ہو گیا۔

34 سالہ فواد جمال الدین لبنان کی ایک فیکٹری میں کام کے دوران زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد اسے ترکی کے صوبہ برسہ کے رومیتم برسہ اسپتال لایا گیا۔ حادثے کی وجہ سے فواد جمال چلنے پھرنے سے معذور ہو گیا تھا۔

اس سال فروری سے فواد کا ترک اسپتال میں علاج شروع ہوا اور 9 ماہ کی مسلسل تھراپی کے بعد اب فواد جمال الدین نے سہارے کے ساتھ چلنا پھرنا شروع کر دیا ہے۔

ترکی آنے سے پہلے فواد نے لبنان اور امریکہ کے اسپتالوں میں علاج کروایا لیکن وہ اٹھ کر بیٹھنے کے قابل بھی نہ ہو سکا۔ ترکی میں علاج کے بعد اب فواد جمال الدین نے اسپتال کے کوریڈور میں سہارے کے ساتھ چلنا شروع کر دیا ہے۔

اب وہ بغیر کسی سہارے کے خود اٹھ اور بیٹھ سکتا ہے۔ فواد جمال الدین کے لیے سوئیڈن سے خصوصی طور پر "سی مل” طبی آلہ منگوایا گیا ہے جس کے بعد اب وہ چلنے پھرنے کے قابل ہو گیا ہے۔

رومیتم برسہ اسپتال کے ڈاکٹر نورتن نے بتایا کہ روبوٹک ٹیکنالوجی اور مسلسل تھراپی کے بعد اب فواد میں چلنے پھرنے کی سکت پیدا ہو گئی ہے۔

"سی مل” ٹیکنالوجی سے فواد کو کھڑا ہونے میں اپنا توازن برقرار رکھنے اور چلنے میں مدد ملتی ہے۔

Read Previous

آذربائیجان میں فتح کا جشن،ترک وزیر دفاع باکو پہنچ گئے

Read Next

آرمینیا کی شکست فرانس کی ایک اور ناکامی ہے، فرانسیسی میڈیا

Leave a Reply