turky-urdu-logo

ترکی نے چین کو پولٹری مصنوعات کی برآمد کا آغاز کر دیا

ترکی نے رواں مہینے کے آغاز سے چین کو پولٹری اور پولٹری مصنوعات برامد کرنا شروع کر دیں۔

ترک وزیر جنگلات و زراعت بیکر پاکدمیرلی نے ایک بیان میں کہا کہ "یہ ہمارے لیے ایک اہم پیشرفت ہے کہ مرغی کا گوشت درآمد کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملکوں میں سے ایک ترک پولٹری کی صنعت کے لئے اپنے دروازے کھول رہا ہے”۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکی دنیا میں مرغی کی پیداوار میں سرفہرست ہےاور عراق ، جارجیا ، جاپان اور روس سمیت 73 ممالک کو مرغی کا گوشت برآمد کرتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ "2019 میں ، ہم نےمرغی کے گوشت اور مصنوعات کی 613 ملین ڈالر مالیت کی برآمد کی اور آنے والے وقت میں اس میں مزید اضافہ کریں گے۔”
ان کا کہنا تھا کہ کہ پولٹری برآمد کرنے والے کاروباری اداروں کی تعداد بڑھانے کے لئے کوششیں تیز کی جا رہی ہیں۔

Read Previous

ترک قوم کا اپنے عظیم رہنما کمال اتاترک کی برسی پر خراج عقیدت

Read Next

رواں ہفتے تھیٹر میں سات فلمیں دکھائی جائیں گی

Leave a Reply