turky-urdu-logo

ترکی میں فٹ بال کی تصویری نمائش کا آغاز

روسی مرکز برائے سائنس اور ثقافت نے ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں فٹ بال میچوں کی تصویری نمائش کی انعقاد کیا۔

"بھائی چارے کے لئے فٹ بال” کے نام سے نمائش کا انعقاد ترکی میں روسی سفارت خانے ، روس کی نیوز ایجنسی ٹاس اور انادولو ایجنسی کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

نمائش میں یوای ایف اے نیشنس لیگ 2018 کے دوران ترکی اور روس کے مابین کھیلے جانے والے دو فٹ بال میچوں کی 36 تصاویر کی نمائش کی گئی ۔

نمائش میں رکھی جانے والی تصاویر انادولو ایجنسی اور ٹاس ایجنسی کے فوٹو جرنلسٹس نے لیں۔

روسی فیڈریشن کے سفارتخانے کے مشیر ، انور شیخوف نے کہا کہ "اس نمائش کا وقت اس لئے اہم ہے کیونکہ اس وقت ہم ترکی کے ساتھ سفارتی تعلقات کا سوواں سال منا رہے ہیں۔”

Read Previous

اروچ رئیس تیل و گیس کی تلاش کے لئے دوبارہ مشرقی بحیرہ روم پہنچ گیا

Read Next

زیرو ویسٹ منصوبے کے تحت 5 لاکھ ری سائیکل شدہ نوٹ بکس بچوں میں تقسیم

Leave a Reply