turky-urdu-logo

ترکیہ نے اپنی سیکیورٹی فورسز کو مضبوط بنانے کے لیے دفاعی معاہدے کر لیے

استنبول —ترکیہ نے بین الاقوامی دفاعی صنعت میلہ 2025

(IDEF 2025) کے موقع پر ملکی دفاعی صنعت سے وابستہ کمپنیوں کے ساتھ اہم فراہمی معاہدوں پر دستخط کر دیے ہیں۔یہ معاہدے ترکیہ کی سیکورٹی فورسز کو جدید ہتھیاروں، آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ معاہدوں پر دستخط ترک وزارت دفاعی صنعت (Defence Industries Secretariat) کی جانب سے کیے گئے، جن کا مقصد ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔ان معاہدوں کے تحت مقامی دفاعی کمپنیوں کو جدید ٹیکنالوجی، ڈرونز، میزائل سسٹمز، مواصلاتی آلات اور دیگر جدید دفاعی نظام فراہم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ترک حکام کے مطابق یہ اقدامات ترکیہ کے خود انحصاری ہدف اور قومی سلامتی کے وژن کا حصہ ہیں، جن کا مقصد بیرونی انحصار کم کرنا اور مقامی دفاعی صنعت کو عالمی سطح پر مستحکم کرنا ہے۔

Read Previous

ترکیہ عالمی سفارتکاری کا مرکز بن گیا، ایران اور یورپی ٹرائیکا کے جوہری مذاکرات آج استنبول میں

Read Next

ترکش ایئرلائنز اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان تجارتی تعاون کے فروغ پر اہم ملاقات

Leave a Reply