امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے کے بعد سے یورپی ممالک پر وقفے وقفے سے تنقید کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کا قیام امریکہ کو نقصان پہنچانے کےلیے کیا گیا تھا۔
تاہم یورپی ممالک کی طرف سے ان کے متنازعے بیانات پر سخت ردعمل آیا ہے۔ یورپی کمیشن نے یونین کو امریکہ کے لیے ایک "نعمت” قرار دیا۔ یورپی یونین کا کہنا ہےکہ امریکی صدر کو اپنے ملک کے لیے ہماری ’مہربانیوں‘ کا شکر گذار ہونا چاہیے۔
یورپی کمیشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ "یورپی یونین دنیا کی سب سے بڑی آزاد تجارتی منڈی ہے۔ یہ امریکہ کے لیے ایک اعزاز ہے”۔
