ٹویوٹا موٹر مینوفیکچرنگ ترکی نے کہا ہے کہ آٹو انڈسٹری میں گاڑیوں کی ایکسپورٹس کے حوالے وہ ترکی کی دوسری بڑی کمپنی بن گئی ہے۔
گذشتہ سال ٹویوٹا موٹرز نے گاڑیوں کی برآمدات سے 4.4 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا
2019 میں ٹویوٹا ترکی نے 2 لاکھ 52 ہزار گاڑیاں تیار کیں جس میں 2 لاکھ 27 ہزار مختلف ممالک کو برآمد کیں۔
ٹویوٹا ترکی اپنی پیداوار کا 90 فیصد دنیا کے 150 ممالک میں ایکسپورٹ کرتی ہے۔
ٹویوٹا موٹرز ترکی میں ساڑھے پانچ ہزار افراد کام کرتے ہیں اور کمپنی نے ترکی میں 2.7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔
Tags: ترک معیشت