turky-urdu-logo

اسلام اور مسلمانوں کے دفاع پر فلسطینی تنظیم کا صدر ایردوان کو خراج تحسین

فلسطین کی تنظیم اسلامک جہاد نے اسلام اور مسلمانوں کے دفاع پر صدر رجب طیب ایردوان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تنظیم کے ترجمان داوٗد شہاب نے ترکی دنیا میں ایک جراتمند ملک ہے جو اسلام اور مسلمانوں کا دفاع کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون اسلامی دشمنی میں بہت آگے بڑھ گئے ہیں۔ وہ نسل پرستی کے حامی ہیں۔

حالیہ کچھ دنوں میں میکرون نے اسلام کے ساتھ اپنی دشمنی کو صاف الفاظ میں بیان کیا ہے اور وہ فرانس کی مسلم کمیونتی کو علیحدہ کرنا چاہتے ہیں۔ اسلامک جہاد کے ترجمان نے فرانسیسی صدر کو سخت الفاظ میں جواب دینے پر صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Read Previous

کاسمپاسا کے دو کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار

Read Next

ترکی کا اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا پیغام

Leave a Reply