کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ یوم آزادی صرف خوشیاں منانے کا دن نہیں بلکہ یہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس بھی دلاتا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے معرکہ حق میں جو فتح عطا کی، اس پر جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ شاہد آفریدی کے مطابق آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور اس کی قدر کرنا، اسے محفوظ رکھنا اور آنے والی نسلوں تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
آفریدی نے عوام سے اپیل کی کہ یوم آزادی پر صرف جشن تک محدود نہ رہیں بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
