سعودی عرب نے اتوار سے ڈھائی لاکھ افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اجازت فی الحال مقامی افراد کو دی جائے گی تاہم یکم نومبر سے پوری دنیا کے مسلمانوں کو عمرہ کی عام اجازت ہو گی۔
کورونا وائرس کی وبا میں کمی کے بعد سعودی عرب نے 4 اکتوبر سے مقامی افراد کو عمرہ کی اجازت دی ہوئی ہے۔ تاہم اب 18 اکتوبر کو ڈھائی لاکھ مقامی افراد عمرہ کی ادائیگی کر سکیں گے۔
سعودی حکومت نے مسجد نبوی کا پرانا حصہ بھی کھول دیا ہے۔ سعودی حکومت نے 31 مئی کو محدود پیمانے پر عمرے کی اجازت دی تھی تاہم اب یکم نومبر سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے حرم کے دروازے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔
سعودی وزارت حج کے مطابق زائرین کو عمرہ کی ادائیگی اور مدینہ منورہ حاضری کے لئے اجازت لینا ہو گی اور زائرین ایپ کے ذریعے اپنے آپ کو رجسٹر کروا کر آن لائن پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
یکم نومبر سے سعودی حکومت نے عمرہ کی عام اجازت دینے کا اعلان کیا ہے تاہم ابھی حکومت نے یہ نہیں بتایا کہ ابتدائی طور پر کن ممالک سے زائرین کو سعودی عرب آنے کی اجازت ہو گی۔