turky-urdu-logo

ازمیر: چغتائی آرٹ ایوارڈز 2023 کی تقسیم انعامات کی تقریب

چغتائی آرٹ ایوارڈز 2023 کی تقسیم انعامات کی تقریب ازمیرمیں "ثقافتی کیلیڈوسکوپ: متحرک روایات اور پاکستان کا ورثہ” کے عنوان سے منعقد ہوئی۔

ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں ازمیر میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل چاہت یاسار ایرن، ترک وزارت خارجہ کے سفیر گوکچن قایا، پاکستانی سفارتخانے ، ازمیر کے صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل ایجوکیشن کے حکام، طلباء اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔

سفیر پاکستان  ڈاکٹر یوسف جنید نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان خصوصی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے مشترکہ ثقافتی، مذہبی اور روحانی ورثے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے تاریخی تناظر کو شیئر کیا اور فنکاروں کے تبادلے اور دوطرفہ سیاحت اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کے ذریعے برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش  کا اظہار کیا۔

حصہ لینے والے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید نے نمائش میں پیش کیے گئے آرٹ ورک کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ طلباء کی متاثر کن تخلیقی صلاحیتوں، ہنر اور محنت کی عکاسی کرتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ فن کے لیے اپنے شوق کو جاری رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرٹ کے کام نے تہذیبوں کے درمیان پل بنائے ہیں اور ان ایوارڈز نے اس مقصد میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ ہماری نوجوان نسل اس مثالی دوستی کی قدر کرتی ہے۔

تقرب میں طلباء نے اپنی پینٹگز نمائش کے لیے پیش کیں ۔

جیتنے والے طلبات کے درمیان ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔

 

معروف پاکستانی فنکار عبدالرحمن چغتائی کے نام سے منسوب، پاکستانی سفارتخانہ 2011 سے ترکیہ میں ہائی اسکول کے طلباء کے درمیان چغتائی آرٹ ایوارڈز کا مقابلہ منعقد کروا رہا ہے۔

اس سے قبل انقرہ، قونیا، برصا،ادانا اور بلتیس میں مقابلہ کامیابی سے منعقد کیا جا چکا ہے۔

 

Read Previous

ترک سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی کی سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات

Read Next

گزشتہ 21 سالوں میں کرابوک میں TL94 بلین کی سرمایہ کاری کی گئی،صدر ایردوان

Leave a Reply