
آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور تیسری بار صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
صدر الہام علی یوف نے کہا کہ یہ فتح رجب طیب ایردوان کی عوام دوست پالیسی اور ترک عوام کی محبت اوراعتبار اور بھروسے کی بدولت ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آنے والے سالوں میں ایردوان کی قیادت میں ترکیہ کی ہمہ جہت ترقی جاری رہے گی
آذربائیجان اور ترک عوام کی فلاح و بہبود اور دونوں ممالک کی ترقی کا یہ سفر میں مضبوط ہو گا
آذری صدر نے رجب طیب ایردوان کو اپنے ملک میں آنے کی دعوت بھی دی جسے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے قبول کرلی
سربراہان مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات تمام شعبوں میں کامیابی کے ساتھ فروغ پاتے رہیں گے۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران باہمی تعاون کے امکانات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔