turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی ترکیہ کے پہلے خلا باز آلپر گیزراوجی سے ملاقات

صدر ایردوان نے ترکیہ  کے پہلے خلاباز آلپر گیزراوجی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔

صدر ایردوان نے  آلپر گیزراوجی اور ان کے خاندان کاخیر مقدم کیا، جنہوں نے ترکیہ کے   پہلے خلا باز کے طور پر خلائی مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کیا اور دارالحکومت انقرہ واپس آئے۔

آلپر گیزراوجی نے صدر ایردوان کو ترکیہ  کے اس پرچم کو  پیش کیا جو وہ خلاء میں اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

صدر ایردوان نے ترکیہ کے اس پرچم  کو بوسہ دیا اور ماتھے پر رکھا۔

اس موقع پر صدر ایردوان کی اہلیہ امینہ  ایردوان، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مہمت فتح  اور ترکیہ کی سائنسی تحقیقی کونسل (TÜBİTAK) کے صدر  بھی موجود تھے۔

Read Previous

ہم آخری دم تک ترکیہ کے بہتر مستقبل کے لیے کام کرتے رہیں گے،صدر ایردوان

Read Next

صدر ایردوان یو اے ای کے دورے پر روانہ

Leave a Reply