turky-urdu-logo

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ترکیہ میں گرفتار

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کو ترکیہ ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی مشہور و معروف ٹک ٹاک حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال شاہ کو ترکیہ کے ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حریم شاہ اور ان کے شوہر کے پاس سے بھاری مقدار میں سونا اور غیرمعمولی کرنسی ملی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حریم شاہ شوہر کے ساتھ ترکیہ سے مسقط جا رہی تھیں، کہ تلاشی کے دوران ان سے بھاری تعداد میں کرنسی اور سونا برآمد ہوا، جس پر ترک حکام کی جانب سے حریم شاہ اور ان کے شوہر سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

Read Previous

امریکہ یا اسکے اتحادیوں کی جانب سے کسی بھی غلطی کا ایران سخت جواب دے گا، ایرانی صدر

Read Next

فلسطینی عوام علیحدہ ریاست کا حق رکھتے ہیں،امریکی صدر

Leave a Reply