Turkiya-Logo-top

امریکہ پاکستان انسداد دہشت گردی مذاکرات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

امریکہ اور پاکستان کے درمیان چوتھے انسدادِ دہشت گردی مذاکرات واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوئے، جن میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مذاکرات کی قیادت امریکی محکمہ انسدادِ دہشت گردی کے کوآرڈینیٹر سفیر گریگوری لوگرفو اور پاکستان کے دفتر خارجہ کے اسپیشل سیکریٹری سفیر نبیل منیر نے کی۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے موجودہ سیکیورٹی چیلنجز، سرحدی تحفظ، دہشت گرد تنظیموں کے سہولت کاری نیٹ ورکس کے خاتمے اور انسدادِ دہشت گردی تعاون کو مؤثر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکہ اور پاکستان داعش خراسان، القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچ لبریشن آرمی اور ان سے منسلک گروہوں سمیت ان تمام تنظیموں کے خلاف مشترکہ اقدامات جاری رکھیں گے جو دونوں ممالک کے شہریوں اور خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔

دونوں حکومتوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ باہمی تعاون، معلومات کے تبادلے اور سیکیورٹی شراکت داری کے ذریعے دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کیا جائے گا۔

امریکہ اور پاکستان نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو فروغ دینے کے لیے انسدادِ دہشت گردی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا

Read Previous

نیب کی 2026 کی دوسری سہ ماہی میں ریکارڈ 2.45 ٹریلین روپے کی ریکوریز، احتسابی نظام میں اے آئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان

Read Next

یوم استحصال کشمیرپر وزیراعظم شہباز شریف کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

Leave a Reply