turky-urdu-logo

غزہ میں 6 لاکھ سے زائد فلسطینی بچے تعلیم سے محروم، اقوام متحدہ

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (UNRWA) نے کہا ہے  کہ 7 اکتوبر 2023 کو محصور انکلیو پر اسرائیلی حملے کے آغاز کے بعد سے غزہ میں 6 لاکھ  سے زیادہ فلسطینی بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں 6 لاکھ  سے زیادہ بچے 8 ماہ سے زیادہ عرصے سے اسکول نہیں جا سکے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی  کا مزید کہناتھا کہ UNRWA ٹیموں کی طرف سے فراہم کردہ کھیل اور سیکھنے کی سرگرمیاں بچوں کو دوبارہ اسکول جانے اور ان کے تعلیم کے حق کو بحال کرنے کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

مقامی صحت کے حکام کے مطابق، غزہ میں اب تک 37 ہزار 7 سو سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

اسرائیلی جنگ کے آٹھ ماہ سے زیادہ عرصے میں غزہ کا وسیع علاقہ خوراک، صاف پانی اور ادویات کی شدید ناکہ بندی کے درمیان کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا ہے۔

اسرائیل پر بین الاقوامی عدالت انصاف میں نسل کشی کا الزام ہے جس کے تازہ ترین فیصلے نے اسے جنوبی شہر رفح میں اپنی فوجی کارروائی کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا گیا ہے جہاں پر  6 مئی کو حملہ کرنے سے پہلے دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے جنگ سے پناہ حاصل کی تھی۔

Read Previous

ٹکا کی جانب سے جناح ڈینٹل ہسپتال آزاد جموں کشمیر میں” سرامکس اور مصنوعی اعضاء "کی لیب کا افتتاح

Read Next

19 سالہ ترک اسٹار اردا گلر یورو ڈیبیو میں گول کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

Leave a Reply