
ترکیہ کے نئے تعینات ہونے والے قومی دفاع کے وزیر یاسر گلر نے اپنا آفس سنمبال لیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میں آج اس پرچم کی حفاظت کا ذمہ لے رہا ہوں۔ ہمارا مقصد اس پرچم کو بلند کرنا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم ان تمام قسم کی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھیں گے جو ہمارے ملک کے امن اور سلامتی کو خطرہ ہیں جب تک کہ آخری دہشت گرد کو بے اثر نہیں کر دیا جاتا۔
انہوں نے ترکیہ کے امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے، خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حلوصی اقار کا شکریہ ادا کیا۔
حلوصی آقار کا کہنا تھا کہ اس نے 2018 میں تعینات ہونے کے بعد سے خطے اور دنیا دونوں میں ترکیہ کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا ہے۔
68 سالہ گلر، جو 2018 سے چیف آف جنرل اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں انہیں صدر رجب طیب ایردوآن نے 28 مئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد قومی دفاع کا وزیر مقرر کیا تھا۔
صدر ایردوان نے ہفتے کے روز دارالحکومت انقرہ میں اپنے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنی نئی کابینہ کی نقاب کشائی کی۔
صدر ایردوان نے گلر کے بعد لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل موسی ایوسر کو چیف آف جنرل سٹاف کا عہدہ بھی دیا۔