ترکیہ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق آج صبح ترکیہ کے بحیرہ روم کے انطالیہ صوبے میں 4.1 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ زلزلہ کا مرکز الانیا ضلع تھا۔
اے ایف اے ڈی کا مزید کہنا تھا کہ زلزلہ 14.2 کلو میٹر کی گہرائی میں ناپا گیا۔
ایجنسی کے مطابق، فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے یا کسی بڑے نقصان کی کوئی اطلاع مو صول نہیں ہوئی ہے۔
