turky-urdu-logo

ترکیہ دن رات زلزلے کے زخموں کو مندمل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے،صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے زلزلے کے بعد گھروں کی کلیدی ترسیل کی تقریب سے خطاب کیا۔

قہر مان مرعش اور اس کے پڑوسی شہروں میں آنے والے زلزلوں کے بعد مہینوں تک اس خطے میں رہنے والے سرکاری ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اور تیزی سے ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے پر انکے کام کوسراہتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے دنیا کا سب سے کامیاب کام انجام دیا ہے ، ہم نے  آفت کے بعد ہفتوں اور مہینوں میں ترقیاتی کام کو شروع کیا اور اسے تکمیل تک پہنچایا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم  ہر زلزلہ زدگان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ  ہم نے زلزلہ زدہ علاقے اور اپنے زلزلہ زدگان متاثرہ بھائیوں  کے زخموں کو تیزی سے مندمل کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کیا ہے جسے ہم بحیثیت قوم اور ریاست اپنی زندگی کا حصہ سمجھتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نہ صرف زلزلوں کی تباہیسے لڑ رہے ہیں بلکہ اپنے شہروں کو ان کی گلیوں، چوکوں، پیداوار اور روزگار کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ ان کے رہائشی یونٹوں اور کام کی جگہوں کے ساتھ دوبارہ ڈیزائن کر رہے ہیں۔

Read Previous

دیانت فاؤنڈیشن کی 2500 فوڈ پیکجز تقسیم کی تقریب،ترک قونصل جنرل کراچی کی شرکت

Read Next

ترکیہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply