turky-urdu-logo

آرمینیا کی شکست فرانس کی ایک اور ناکامی ہے، فرانسیسی میڈیا

شام اور لیبیا میں ترکی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے بعد آرمینیا کی شکست فرانس کی ایک اور بڑی ناکامی ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق ترکی اور روس کے زیر اثر آرمینیا کا شکست کے معاہدے پر دستخط کرنا فرانس کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے۔ آذربائیجان اور آرمینیا کی جنگ میں فرانس نے آرمینیا کا ساتھ دیا لیکن شکست سے دوچار آرمینیا نے فرانس کو اعتماد میں لئے بغیر کاراباخ کا قبضہ چھوڑنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

اس پورے مرحلے میں روس اور ترکی نے یورپ اور امریکہ کو سفارتی سطح پر بالکل تنہا کر دیا۔

میڈیا کے مطابق شام اور لیبیا کے ہاتھ سے نکلنے کے بعد فرانس کی اینٹی ترکی مہم کو سخت دھچکا لگا ہے۔ فرانس کے ایک بڑے اخبار ایل اوپینین نے لکھا ہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہی اندازہ ہو چکا تھا کہ آرمینیا اس جنگ میں شکست سے دوچار ہو گا۔ ترکی کی ڈرون تیکنالوجی نے جنگ کا پانسہ پلٹ کر رکھ دیا اور روسی ہتھیار بھی ترکی کے ہتھیاروں کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہو گئے۔

فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ خطے میں فرانس اپنا اثر و رسوخ کھو رہا ہے اور جلد ہی سفارتی سطح پر فرانس تنہا ہو جائے گا۔

Read Previous

ترکی میں علاج کے بعد لبنانی شہری 9 سال بعد چلنے کے قابل ہو گیا

Read Next

کینیا کےایتھلیٹ نے استنبول میراتھون اپنے نام کر لی

Leave a Reply