ترکی کے سب سے گنجان آباد شہر استنبول میں آج علی الصبح تیز ہواوٗں کے جھکڑ چلنے سے کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور کچے مکانات کی چھتیں گِر گئیں۔
استنبول کے مشرقی اضلاع سلطان غازی، غازی عثمان پاشا، بکریکائے، باغ جیلار، بے اولو، کاغی تھانے، بے رام پاشا اور ایزنلر میں ہلکی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنا شروع ہوئیں اور پھر یہ طوفانی ہواوْں میں بدل گئیں۔
تیز ہواوٗں سے ایک درخت فلوریا اسٹیشن کے باہر گر گیا لیکن بس سروس میں خلل نہیں آیا۔ اتاکوئے میں ایک درخت پارکنگ میں کھڑی کار پر گرا جس سے کار کو نقصان پہنچا۔
تیز ہواوٗں کے باعث استنبول کی فیری سروس معطل کر دی گئی ہے۔ استنبول سی بس کمپنی کا کہنا ہے کہ برسا اور استنبول کے درمیان فیری سروس فی الحال بند ہے۔
طوفانی ہواوٗں کی وجہ سے استنبول میٹروپولیٹن میونسپلٹی کی استنبول سٹی لائنز بس سروس بھی روک دی گئی ہے۔
2 Comments
استنبول ایک نہایت خوبصورت اور دلکش شہر ہے اور تاریخی لحاظ سے بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے اس عظیم شہر کو اللہ تعالیٰ قدرتی آفتوں اور تباہیوں سے محفوظ رکھے ۔۔۔
آمین