سعودی عرب نے اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان فضائی رابطے کے لئے اپنی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اسرائیل کی پہلی پرواز تل ابیب سے یو اے ای پہنچی۔ طیارے نے سعودی فضائی حدود استعمال کی۔ اسرائیلی پرواز تین گھنٹے میں یو اے ای پہنچی۔
سعودی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی صورت میں سفر کا دورانیہ 7 گھنٹے کا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان کمرشل فضائی آپریشن میں سعودی فضائی حدود استعمال کی جائے گی۔
یہ فیصلہ اخراجات کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے کیونکہ اگر طیارہ سعودی فضائی حدود استعمال نہ کرے تو تل ابیب اور یو اے ای کے درمیان فضائی سفر 7 گھنٹوں پر محیط ہو گا۔
Tags: عالم اسلام