turky-urdu-logo

شرقی صوبہ وان کے ضلع گرپنار میں واقع چاوش تھیپے قلعے سے زیورات کے ساتھ دفن ایک یورتین خاتون کا ڈ ھانچہ دریافت

مشرقی صوبہ وان کے ضلع گرپنار میں واقع چاوش تھیپے قلعے سے زیورات کے ساتھ دفن ایک یورتین خاتون کا ڈ ھانچہ دریافت ہوا ہے۔

2017 کے بعد سے چاوش تھیپے قلعے میں کھدائی کا کام جاری ہیں۔

طویل کھودائی کے دوران  ایک ایسا قبرستان ملا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ قبرستان ہورتین حکمران کے خاندان کی تد فین کی جگہ ہے۔

حال ہی میں  اس جگہ سے  زیورات کے مکمل سیٹ کے ساتھ دفن ہونے والی عورت کا ڈھانچہ ملا ہے۔ اس ڈھانچے کی سہی عمر اور موت کی وجہ جاننے کے لیے ڈھانچے کو لیب میں بھیجا  گیا ہے۔

سائنس دانوں نے ایک انٹرویو  میں کہا کہ  اس تین سالہ منصوبے کے دوران اس علاقے سے بہت اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس سال یہ پہلا موقع نہیں تھا جب یورانیوں کی تدفین روایات میں زیورات کی اہمیت کی تصدیق کی گئی ہے۔

یہ آخری قبر جس کا ہم نے پتہ لگایا  وہ شاید 20-25  سال کی عمر کی ہے۔اس عورت کو اسکے تمام زیورات کے ساتھ دفن کر دیا گیا تھا۔ اس عورت کے ڈھانچے پر تقریبا پورا  زیورات کا سیٹ موجود ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یورانی اپنی روایات کو کتنا اہم سمجھتے تھے۔

ہم نے اندازہ لگایا ہے کہ اس عورت کی عمر چھوٹی تھی کیونکہ اسکے دونو ہتھیلیوں میں کڑے موجود ہیں۔اسکے بائیں ہاتھ میں پیتل کی انگو ٹھی، اسکے دونوں کانوں میں کان کی بالیاں ، اسکی گردن کے نچلے حصے پر ایک جالی اور ہار بنا ہوا تھا۔ اس کی گردن میں ایک قیمتی پتھر بھی موجود ہے۔ ان سب چیزوں کو دیکھ کر ایساا معلوم ہوتا ہے کہ اس عورت کو روز مرہ پہنے جانے والے تمام زیورات کے ساتھ دفن کیا گیا تھا۔

ہم نے اب تک جتنی بھی قبریں کھودی ہیں ان میں عام لوگ نہیں بلکے حکمرانوں کی بیویاں اور رشتے دار پائے گئے ہیں۔

Read Previous

ٹوٹے ہوئے خواب لیے 14 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

Read Next

فرانس کے صدر پرانے استبدادی رویے سے پورپی یونین کے مفادات کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ؛ترکی

Leave a Reply