turky-urdu-logo

ترکیہ کے خوبصورت سیاحتی مقام میں شیشے کی بوتلیں فن پاروں میں بدل دی گئیں

ترکیہ کے خوبصورت سیاحتی مقام کپاڈوشیا ، جو اپنی فطری خوبصورتی اور دلکش چمنیوں کے لیے مشہور ہے، سیاحوں کے چھوڑے گئے شیشے کے ٹکڑوں اور استعمال شدہ بوتلوں کو فن پاروں اور آرائشی اشیاء میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ترکیہ کے خبر رساں ادارے حریت کے مطابق یہ اقدام  آہی لر ڈیلومپنٹ ایجنسی اور حاجی بکتاش ولی یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس کی جانب سے شروع کیا گیا ہے ۔ اِس پروگرام میں ہوٹلوں، ریستورانوں اور کچرے کے ڈبوں سے جمع کیے گئے شیشے اور بوتلوں کو فن پاروں اور آرائشی اشیاء میں تبدیل کر کے دوبارہ قابلِ استعمال بنایا جاتا ہے۔

یہ حیرت انگیز فن پارے کیسے بنتے ہیں؟

کپاڈوشیا کے مقامی فن کاروں اور فائن آرٹس کے طلباء کی جانب سے سب سے پہلے شیشے کے ٹکڑوں کو رنگ کے حساب سے الگ کیا جاتا ہے، صاف کیا جاتا ہے اور مختلف سائز میں پیسا جاتا ہے۔ اُس کے بعد اِن ٹکڑوں کو کپاڈوشیا کی مخصوص مٹی کے ساتھ ملایا جاتا ہے، جو سیرامکس اور برتن بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

اِس امتزاج کو مختلف شکلوں میں ڈھال کر 1040 ڈگری سیلسیس بھٹی میں پکایا جاتا ہے ، جِس کے بعد یہ فن پاروں میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

Read Previous

ٹالین فلم فیسٹیول میں ترکیہ کی فلم نے 2 ایوارڈز اپنے نام کر لیے

Read Next

ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کی پاک بحریہ کے سربراہ اور مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقاتیں

Leave a Reply