
صدر ایردوان متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں صدر ایردوان مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل کے موضوع پر مبنی عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں مختلف ممالک سے حکومتی سربراہان، بین الاقوامی تنظیموں، نجی سیکٹر، سول سوسائٹیوں، تھنک ٹینکوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے اور کاروباری شخصیات شرکت کر رہے ہیں۔
صدر ایردوان بطور اعزازی مہمان کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران وہ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان اور اجلاس میں شریک ممالک کے سربراہان کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔