Turkiya-Logo-top

ترک دنیا میں اختلافات کی کوئی گنجائش نہیں، ہم سب ایک ہیں اور ازل سے ابد تک بھائی ہیں، صدر ایردوان

انقرہ میں ’’ترک دنیا: زبان، فکر اور عمل میں اتحاد‘‘ کے عنوان سے ترک ریاستوں کی تنظیم کا 13واں سربراہی اجلاس منعقد ہوا، جس میں رکن اور مبصر ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ سطح کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ترک اقوام کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ، مشترکہ مستقبل کی حکمتِ عملی اور علاقائی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے ترک دنیا کے اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترک دنیا کے خاندانی اتحاد کی تصویر میں علیحدگی، دوریوں یا اختلاف کی کوئی جگہ نہیں۔ ہم سب ایک ہیں، ایک ساتھ ہیں اور ان شاء اللہ ازل سے ابد تک بھائی ہیں۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترک اقوام کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی رشتے مشترکہ مستقبل کی مضبوط بنیاد ہیں، جنہیں باہمی اعتماد اور عملی تعاون کے ذریعے مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجارت، توانائی، ٹرانسپورٹ اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھانے پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف، ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف اور کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف شریک ہوئے، جبکہ آذربائیجان کی نمائندگی وزیر خارجہ جیحون بیراموف نے کی۔ اجلاس میں ترکیہ نے آذربائیجان سے تنظیم کی گردشی سربراہی بھی سنبھالی۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

صدر ایردوان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان بعض معاملات پر اختلافات کی خبریں زیرِ بحث ہیں اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ ایسے میں ترک دنیا کے اتحاد، مشترکہ رشتوں اور اختلافات سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنے پر صدر ایردوان کا پیغام خصوصی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

Read Previous

مکہ دفاعی معاہدے میں ایران سمیت نئے ممالک کی شمولیت کی گنجائش موجود ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Read Next

اب کوئی سرخ لکیر باقی نہیں رہی، ہماری قوم کو للکارنے والوں کو تباہ کن قیمت چکانا ہوگی، عباس عراقچی کا جرمن چانسلر کو جواب

Leave a Reply