turky-urdu-logo

ترکیہ سمیت مختلف ممالک میں آج عید الضحی منائی جا رہی ہے

ترکیہ اور عالمی اسلام  میں عیدالضحیٰ  بڑے جوش وخروش  سے  منائی جارہی ہے۔

تمام شہریوں نے ملک کی مختلف مساجد میں   نماز عید ادا کی ہے۔

استنبول کی آیا صوفیہ  کی  مسجد ِ کبیر میں  رات بھر ہی سے لوگوں نے مسجد  کا رخ اختیار کرنا شروع کردیا تھا۔

دارالحکومت انقرہ میں  بھی  صبح  سویرے سڑکوں پر عید کی نماز کے لیے لوگ مساجد کا رخ کررہے تھے اور مساجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھیں۔

تمام شہروں نے نماز کے بعد مساجد کے احاطے میں لوگوں نے  ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد  پیش کی۔

عیدالاضحی کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا کے مختلف حصوں میں لوگوں نے عید کی نماز کے لیے مساجد کو بھر دیا۔

ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں واقع ارطغرل غازی مسجد جانے والے سینکڑوں مسلمانوں نے مسجد میں جگہ نہ پانے پر اس کے لان ہی میں نماز عید ادا کی۔  صدر سردار بردی محمدوف نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔ ملک میں عیدالاضحیٰ کی وجہ سے 28-30 جون کو تعطیل کا اعلان کیا گیاہے۔

آذربائیجان  کے  دارالحکومت باکو  کی مساجد میں عید کی نماز ادا کی۔

ازبکستان کے صدر شوکر مرزایف نے بھی عید الاضحی کے موقع پر پیغام  جاری کرتے ہوئے شہریوں کو مبارکباد دی۔

Read Previous

سفر نامہ بامیان

Read Next

ترکیہ مسجد اقصیٰ کی حرمت اور حیثیت کو لاحق کسی بھی خطرے کی مخالفت کرتا رہے گا،صدر ایردوان

Leave a Reply