امریکی صدارتی انتخابات میں 50 ریاستوں میں ہونے والے تمام نتائج کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکی صدر منتخب ہو گئے۔
امریکی صدارتی انتخابات میں 538 میں سے ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ، جبکہ کملا ہیرس نے 266 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔
ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی نے 188 اور ڈیموکریٹس نے 160 نشستیں حاصل کیں۔
سینیٹ میں ری پبلکن نے 51 ، جبکہ ڈیموکریٹس نے 43 نشستیں حاصل کیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ 200 سال بعد پہلے امریکی صدر ہیں، جو صدر منتخب ہونے کے بعد اگلا الیکشن ہارے اور اُس کے بعد پھر اگلا الیکشن جیت گئے، اِس سے قبل 1800 میں گروور کلیولینڈ نے بطور صدر یہ تاریخ رقم کی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ واحد امریکی صدر ہیں، جو فوجداری مقدمے میں فردِ جرم عائد ہونے کے باوجود الیکشن جیتے ہیں۔
جنگوں کو ختم کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں فتح کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "آج ہم نے تاریخ رقم کی ہے، امریکہ اب نئی بلندیوں پر پہنچے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ” اب معاملات کو سلجھائیں گے، ایسی کامیابی امریکی عوام نے کبھی نہیں دیکھی۔” اُنہوں نے مزید کہا کہ "امریکہ کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بناؤں گا، حامیوں کا بہت شکریہ،آپ کے ووٹ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں تھی۔” ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ” ہم نئی جنگیں شروع نہیں کریں گے، بلکہ جنگوں کو ختم کریں گے۔امریکی تاریخ میں اب ایک سنہری دور کا آغاز ہوگا۔
