ترک وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ترکی میں لاک ڈاون سے پہلے ملک میں کل کیسز کی تعداد 30 ہزار سے زیادہ تھی جبکہ لاک ڈاون کے بعد فعال کیسز کی تعداد میں 75 فیصد کمی آئی ہے۔
لاک ڈاون کے بعد مئی میں کیسز کی تعداد 20 ہزار سے کم رہ گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق لاک ڈاون کے آخری دن ملک میں 10 ہزار 510 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے اگلے ہی روز فعال کیسز کی تعداد میں کمی دیکھی گئی۔
لاک ڈاون کے دوران کورونا پازیٹیو کی شرح میں بھی واضح گراو ریکارڈ کیا گیا۔ کیسز میں کمی کے بعد اموات کی تعداد اور شدید بیمار مریضوں کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
ترکی میں ویکسین مہم بھی کامیبابی سے جاری ہے اب تک 3.5 ملین افراد ویکسین لگوا چکے ہیں۔
