turky-urdu-logo

پاکستان میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز آج ہوگیا

پاکستان میں آج سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہوگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 3 جون سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے شہریوں کو رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی تھی۔

آج ملک بھر میں ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کرانے والے 18 سال سے زائد عمر کےا فراد کی ویکسی نیشن شروع کی جارہی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ رواں برس ملک میں 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔

Read Previous

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار خطرے میں پڑ گیا

Read Next

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات

Leave a Reply