ترکی میں ایک 28 سالہ پروفیشنل پیرا گلائیڈر جو کہ اپنے دلچسپ اور منفرد اسٹنٹس کی وجہ سے جانے جاتے ہیں نے آسمان میں سونے کا انتظام کر لیا ۔ حسن نامی پیرا گلائیڈر نے آسمان میں آنکھیں بند کر کے اڑنے کو کو نا ممکن سے ممکن بنا دیا۔
اس اسٹینٹ کے لیے حسن نے پیرا شوٹ کے ساتھ بیڈ کو باندھا، بیڈ کو مکمل شکل دینے کے لیے اس کے دائیں اور بائیں میز پر لیمپ اور تصویر کا فریم بھی رکھا۔ اور بحیرہ روم کے صوبے انتالیا میں مشہور سیاحتی ضلع ایلانایا میں تقریبا 800 میٹر (2،625 فٹ) بلند یاس تیپے پہاڑی سے اڑان بھری۔
باقی تمام سیاح پیرا گلائیڈرز کے برعکس جو ایلانایا کو آسمان میں اڑ کر پرندوں کی نگاہ سے دیکھنا پسند کرتے ہیں حسن نے مزے سے آنکھوں پر ماسک لگایا اور پر سکون نیند سو گیا۔
سونے سے پہلے لگائے گئے آلارم کی بدولت حسن کلوپیٹرا ساحل سمندر پر اترتے ہی نیند سے بیدار ہو گئے۔ اس سے پہلے بھی حسن نے پیراشوٹ کے ساتھ سوفہ باندھ کر مختلف اسی قسم کے اسٹینٹ کیے ہیں۔