turky-urdu-logo

بشارالاسد نے ایران اور روس کی حمایت کھونے کے بعد شام چھوڑا: ترک وزیر خارجہ

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے انکشاف کیا کہ ایران اور روس نے بشارالاسد کی حکومت بچانے کے لیے مزید مدد کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد انہیں دمشق سے ماسکو فرار ہونا پڑا۔ ترک وزیر خارجہ نے ترک نشریاتی ادارے این ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 13 سال تک ایران اور روس نے بشارالاسد کی حمایت کی، لیکن اب خونریزی کے خدشے اور عالمی دباؤ کے پیش نظر ان کا تعاون ختم ہو گیا۔

انہوں نے اسرائیل کے حملوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا امکان ظاہر کیا۔

Read Previous

13 سال بعد حلب، دمشق اور حمص کی سڑکوں پر لوگ مسکراتے ہوئے نظر آئے: صدر ایردوان

Read Next

پاکستان کے وزیرِ اطلاعات کا دورۂ ترکیہ، پاکستان میں مزید ترکش ڈراموں کی نشریات پر اتفاق

Leave a Reply