turky-urdu-logo

افغانستان:سیکیورٹی فورسزاور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں تیزی

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 80 اضلاع میں ہونے والی لڑائی میں 100 طالبان جنگجوؤں سمیت 90 سیکیورٹی اہلکار مارے جانے کی اطلاعات ہیں، فریقین کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔

رپورٹس کے مطابق یہ جھڑپیں زیادہ تر شمال مشرقی صوبوں میں ہوئی ہیں جن میں دونوں جانب کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

خیال رہے کہ یہ جھڑپیں ایسے وقت ہورہی ہیں جب امریکی اور نیٹو افواج افغانستان سے روانہ ہورہی ہیں۔

Read Previous

کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے

Read Next

ترکی: پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پرفلسطینی وزیر خارجہ سے ملاقات

Leave a Reply