turky-urdu-logo

گزشتہ 21 سالوں میں کرابوک میں TL94 بلین کی سرمایہ کاری کی گئی،صدر ایردوان

صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ آق پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے کارابوک میں پارٹی کی ریلی میں شہریوں سے خطاب کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ کارابوک ہمارے  ملک کو لوہے کے جال سے بُننے کے اولین ثمرات میں سے ایک ہے اور یہ ہماریقوم کے لیے ایک فخریہ تصویر ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ کارابوک ترکیہ کی صنعت کے اہم بلاکس میں سے ایک ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ ہمارا شہر اپنی کارخانے بنانے والی فیکٹری کے باعث ملک کی  معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ترکیہ کی صدی میں کارابوک کو مزید ترقی دینا ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکی یہ ملک جو غازی مصطفیٰ کمال کی میراث ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل کو حل کریں۔

انکا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کام اور خدمت کی سیاست ہے۔ ہمارا اصل، فرقوں یا عقیدوں کے استحصال یا نظریاتی جنون سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ہمارا مقصد ترکیہ کی صدی کی تعمیر ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ان کے کاموں اور خدمات سے ترکیہ کے ہر انچ اور ہر شہری کی زندگیوں کو فائدہ پہنچا ہے صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے 21 سالوں میں کارابوک میں TL94 بلین کی سرمایہ کاری کی ہے۔

Read Previous

ازمیر: چغتائی آرٹ ایوارڈز 2023 کی تقسیم انعامات کی تقریب

Read Next

انقرہ ہمارے ملک کا چمکتا ہوا ستارہ ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply