
اسرائیلی فوج نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 7 اکتوبر سے لے کر اب تک 30،000 اسرائیلی فوجی نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں جبکہ 200 فوجیوں کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نفسیاتی مسائل کا شکار ہونے کی بڑی وجہ غزہ پر حملے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی ظاہر کیا ہے کہ فوجیوں کی نفسیاتی مدد کے لیے جگہ جگہ فیملی مراکز اور کلینکس قائم کیے گئے ہیں تاہم یہ تعداد دن بدن کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے۔
Tags: اسرائیل غزہ نفسیاتی مریض