آرٹسٹک جمناسٹک ورلڈ چیمئپن شپ میں ترکیہ نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
لیور پول میں 51 ویں آرٹسٹک جمناسٹک ورلڈ چیمئپن شپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ترک قومی کھلاڑی آدم سیل نے رنگ اپریٹس فائنل میں 14,933 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیت کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ چین کے ژنگ یوان زو دوسرے جبکہ برطانیہ کی کورٹنی ٹولوچ تیسرے نمبر پر رہیں۔
23 سالہ ترک کھلاڑی آدم سیل اپنی اس جیت پر بہت خوش ہوئے۔ انہوں نے کہا، "میں نے اس گولڈ میڈل کو حاصل کرنے کے لے بہت محنت کی ہے۔ یہ میرا پہلا گولڈ میڈل ہے اور میں نے اپنی محنت سے اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔”
ترکیہ نے عالمی جمناسٹک چیمئپن شپ میں دوسری بار گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ۔
وزیر کھیل مہمت کاسپوگلو نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ میں عالمی چیمئپن بننے پر آدم سیل کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا، "آپ نے اپنی محنت اور لگن سے ترکیہ کا نام روشن کیا ہے۔ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے”

